لکی مروت 5 ، بنوں 2، میر علی میں 2 خوارج مارے گئے
لکی مروت 5 ، بنوں 2، میر علی میں 2 خوارج مارے گئے ، فائرنگ تبادلے میں سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک
صابر آفریدی نے بہادری سے لڑتے شہادت پائی
آواران میں بی ایل اے کادہشتگر دیونس مارا گیا، 2 زخمی 2 تربت میں ہلاک، اسلحہ ، گولہ بارود بر آمد ، آئی ایس پی آر ، صدر، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کی فورسز کو شاباش
اسلام آباد ( خالد محمود) سکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کے دوران صوبہ خیبر پختو نخواہ میں بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج گروپوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں جن میں 9 خوارج مارے گئے جبکہ وطن کے 2 سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فور سز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا ، جس کے نتی جستے میں 5 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے ، ضلع بنوں میں دوران آپریشن 2 خوارج ہلاک ہوئے، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے ، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں کرم کے 29 سالہ سپاہی فرہاد علی طوری اور کو ہاٹ کے 32 سالہ لانس نائیک صابر آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا ، دریں اثناء سیکیورٹی فورسز کی 17 اور 18 مئی کو ہی بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے ضلع آواران کے علاقے گشکور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد یونس اور 2 زخمی ہوئے، دریں اثناء ضلع کیچ کے تربت شہر میں ایک اور جھڑپ میں دو بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں مارے گئے جن کی شناخت دہشت گرد سرغنہ صابر اللہ اور دہشت گردامجد عرف بیچو کے نام سے ہوئی، ان سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھما کہ خیز مواد بھی بر آمد کیا گیا، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سی نیٹائزیشن آپریشنز بھی کیے گئے، سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بھارتی پراکسیوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دوسری جانب صدر مملکت اصف علی زرداری، وزیر م محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختو نخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش اور شہید جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت
پیش کیا۔
