نیوی اہلکار 60 سال تک جنگی حالات میں ملازمت پر بر قرار

نیوی اہلکار 60 سال تک جنگی حالات میں ملازمت پر بر قرار ، حکم نہ ماننے پر فورس استعمال کی جاسکے گی، راز فاش کرنے پر طویل قید

دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 7 سال تک قید، طالبان حملے کر رہے، شیر افضل، مدارس بل کا وعدہ پورا نہ کیا تو سڑکوں پر آئینگے ، سربراہ الال

اسلام آباد (وقائع نگار) قومی اسمبلی نے سکیورٹی سے متعلق دو بلز منظور کر لئے ، قومی اسمبلی میں پاک بھارت کشیدگی پر بحث جاری رہی ، قومی اسمبلی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 ء پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ بل کے تحت نیوی کے اہلکاروں کو ساٹھ سال تک جنگی حالات میں ملازمت پر بر قرار رکھا جا سکے گا، اگر دوران کانوائے کوئی کمانڈ کا حکم نہیں مانے گا تو اس کیخلاف فورس استعمال کی جاسکے گی، راز فاش کرنے پر طویل قید دی جاسکے گی، قومی اسمبلی نے دھما کہ خیز مواد ترمیمی بل 2025ء بھی منظور کر لیا جس کے تحت دھماکہ خیز مواد رکھنے یار ریکارڈ نہ رکھنے پر ملزم کو سات سال تک قید اور دولاکھ جرمانہ کیا جاسکے گا، قومی اسمبلی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر بحث کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی نے پاک فوج کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی بھارت کے خلاف پاک فوج کے ساتھ تھے آئندہ بھی رہیں گے ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کی مدد سے وہ کر دکھایا جس سے دنیا حیران ہے، اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے غیر شرعی بل پاس کئے جار ہے ہیں ، حکومت کم عمری شادی بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجے اور مزید کارروائی رو کے ، مدارس رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو اوقات دکھائی ہے جو وہ یادر کھے گا، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ طالبان ان کے گھر پر حملے کر رہے ہیں، آرمی چیف نوٹس لیں، قومی اسمبلی اجلاس بدھ گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *