وزیر اعظم اور سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ نہیں
وزیر اعظم اور سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ نہیں : بیرسٹر گوہر اسلام آباد ( خالد محمود، نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کر دی ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کسی قسم کی کوئی ہدایات دی ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہے۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے ، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔ موجودہ حالات میں قومی پیجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے ، وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے
والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں اور ہم ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
