ایئر پورٹ پر چینی حکام نے استقبال کیا

ایئر پورٹ پر چینی حکام نے استقبال کیا ، پاک، بھارت دیر پا جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے : چینی

وزارت خارجه

بھارت کا بے بنیاد الزام تراشی کا کھیل بری طرح ناکام ہو چکا، دورے سے پاک، چین تعلقات مزید مضبوط ہو نگے:

اسحاق ڈار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔ ایئر پورٹ پر چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان اور دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے ، ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ بیجنگ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا دورے سے پاک، چین مثالی تعلقات مزید مضبوط ہو نگے، پہلگام واقعے پر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ، بھارت کا بے بنیاد الزامات کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ دنیا جان چکی ہے کہ دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔ روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی آہنی تعلقات استوار ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ان کی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جنہوں نے انہیں چین کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک، بھارت حالیہ کشیدگی کے علاوہ سیاسی ، مقامی، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔ بھارتی الزام تراشی کے ڈرامہ کو پاکستان پہلے ہی بے نقاب کر چکا ہے اور بھارت کا بے بنیاد الزام تراشی کا کھیل بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماد ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا اسحاق ڈار کا چین کا دورہ پاکستان کی حکومت کی پاک چین تعلقات کو اہمیت دینے کی عکاسی کرتا ہے۔ چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریجک شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک قریبی اور اعلی سطحی رابطے اور تعاون بر قرار رکھتے ہیں۔ چین پاکستان کیسا تھ مل کر اعلی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم امور پر عمل در آمد کو مزید آگے بڑھانے ، سٹریجگ رابطوں کو فروغ دینے اور تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی ہم نصیب مستقبل کی تشکیل کو نئی جہت دی جاسکے۔ پاک ، بھارت حالیہ کشیدگی کی صور تحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے اپنا موقف متعدد بار واضح کیا ہے ، ہم دونوں ممالک سے رابطے میں رہیں گے اور جامع و دیر پا جنگ بندی کے لئے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ترجمان نے کہا بھارت اور پاکستان دونوں چین کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں جن کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر قائم ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد سے چین نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار اور منصفانہ موقف اپنایا ہے اور دونوں ممالک سے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے اور صور تحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں اور ہم ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ امن اور طویل المدتی جنگ بندی کیلئے پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز اور

تحمل اختیار کریں۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *