چھ گھنٹے طویل اجلاس،
چھ گھنٹے طویل اجلاس، واگزار سرکاری اراضی پر سپورٹس امیر یا اور ار بن فارسٹ، نئی بنے والی سڑک کیسا تھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنائی کا حکم
غلہ ، فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی کی ہدایت میرے ہوتے کر پشن افسوسناک، جامعہ کریک ڈاؤن کرنا ہو گا ، وزیر اعلیٰ
لاہور ( ایکسپریس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 12 اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی جبکہ ہر ضلع میں ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کا بھی حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ نے 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی۔ دیگر باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام ، انسداد تجاوازت اور بیوٹی فکیشن سے متعلق اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار بر قرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ پر فارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں خود سے ہے۔ مجموعی پر فارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے ۔ محکمے کر پشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے ، میرے ہوتے ہوئے کر پشن افسوس ناک ہے۔ کر پشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہو گا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے روڈز ، مارکیٹوں اور بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے حاصل اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا ئیگی کا بھی حکم دیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹر نگ کا حکم دیا اور شہروں میں واگزار اور میسر سرکاری اراضی پر سپورٹس امریا اور ار بن فارسٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔ روڈز کے درمیان بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کی ہدایت کی اور نئی بنے والی سڑک کے ساتھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے غلہ ، فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی اور یکساں طر زاپ لفٹنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیصل آباد میں عوام کے لئے مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے اور فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کے ہر بازار میں بہترین انفراسٹرکچر اور بیوٹی فکیشن کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سرگودھا گول چوک سمیت دیگر مارکیٹ اور روڈز میں تجاوزات کا خاتمے کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے راولپنڈی راجہ بازار کی ار بن اپ لفٹنگ کے پلان کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں والڈ سٹی اتھارٹی کی مشاورت سے راولپنڈی کی تاریخی عمارات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ۔ ساہیوال کے جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی اور ملتان کی 278 سال قدیمی مسجد ولی محمد کی بحالی کے پراجیکٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں ملتان کے شیر شاہ انٹر چینج اور لیاقت آباد روڈ کی اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ ملتان شہر میں 22 بس سٹاپ بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں ناردرن بائی پاس پر روڈز کے اطراف میں نو کلومیٹر طویل مانتان ایونیو پرا جیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چوک گھنٹہ گھر ملتان کی توسیع و بحالی کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان کے اندرونی بازاروں کی مرمت، فائبر گلاس چھت، مسٹ فین اور واٹر کو لر لگانے کی منظوری دے دی۔ گوجرانوالہ میں لاہور کی طرز پر نئی فوڈ سٹریٹ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ورلڈ فیملی ڈاکٹر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیملی ڈاکٹر ز کو انکی خدمات، شفقت اور انسانیت کی بھلائی کے عزم پر خراج تو ج تحسین پیش کرتی ہوں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے نارووال میں ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر نعیم احمد کے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و۔
