جنگ بندی کی شرائط فریقین خود طے کریں گے

جنگ بندی کی شرائط فریقین خود طے کریں گے ، پوپ کے نمائندہ ویٹی کن نے مذاکرات کی میز بانی میں دلچسپی

ظاہر کی

صدر زی لنسکی، میکرون ، اطالوی وزیر اعظم ، جرمن چانسلر ، صدر فن لینڈ اور صدر یورپی کمیشن کو پیشرفت سے

آگاہ کیا ، امریکی صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر ٹرمپ کا روسی ہم منصب پوٹن کیساتھ ٹیلی فون رابطہ ، یوکرین جنگ سمیت اہم امور ہر اتفاق ہو گیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمہ کیلئے ویٹی کن میں فوری مذاکرات شروع کریں گے ، جنگ بندی کی شرائط فریقین خود طے کریں گے ، پوپ کے نمائندہ ویٹی کن نے مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی، جنگ بندی کے بعد روسی صدر نے امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی روس کیسا تھ تجارت پر متفق ہیں، روس کے پاس دولت پیدا کرنے کا زبر دست موقع ہے، اس کی صلاحیت لا محدود ہے، یوکرین بھی تعمیر نو کیلئے امریکا کیساتھ تجارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوٹن سے بات کے فوری بعد صدر زی لنسکی، صدر میکرون، اطالوی وزیر اعظم جیورجیا میلونی، جرمن چانسلر فریڈرک میرز، صدر فن لینڈ الیگزنڈر اسٹب اور صدر یورپی کمیشن کو

پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *